بلدیہ شرقی میں آزادی ویک جاری، پانچویں روزمقابلہ ذہانت

11.8.2017 gکراچی کراچی میں سرکاری اسکولوں نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں، ماضی کی طرح سرکاری اسکولوں سے دوبارہ بڑے نام پیدا ہونے کی امیدیں جاگنے لگیں، جشن آزادی ویک کے پانچویں روز مقابلہ ذہانت میں بلدیہ شرقی کے اسکولوں کے طالب علموں نے مشکل سوالات کے جواب دیکر موجود ججز کو حیرت میں ڈال دیا، وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ شرقی کے اسکولوں کے معیار کو اعلی نجی اسکولوں کے معیار پر لانے کاعزم کر رکھا ہے، جتنے بھی پروگرام ہوئے ہیں اس میں بلدیہ شرقی کے اسکولوں نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے آج کے مقابلہ ذہانت سے یہ ثابت ہوگیا کہ ذہانت کسی کی میراث نہیں ہے اب سرکاری اسکولوں کے معیار کو بلند کر کے دم لیں گے، انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن شیرعلی، ڈپٹی ڈائریکٹرز عامر چوہدری، ارشد لودھی و اساتذہ کی پرفارمنس کو مثالی قرار دیا اورکہا کہ اسطرح محنت جاری رہی تو بہت جلد سرکاری اسکول معیار کی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے اس موقع پر یوسی 14 کے چئیرمین حبیب خان و وائس چئیرمین آصف میمن نے بھی جشن آزادی کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ شرقی میں اسکولوں کے طالب علموں نے پروگرامز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے چار چاند لگا دئیے ہیں بعد ازاں کوئز پروگرام کے جج عبدالحق نے کامیاب طالب علموں کے نام کا اعلان کیاجنھیں گرینڈ پروگرام میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے جبکہ اس موقع پر وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان، یوسی 14 کے چئیرمین حبیب خان اور وائس چئیرمین آصف میمن کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اساتذہ اور طالب علموں میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے.اس کے بعد جمشید روڈ کے محکمہ تعلیم کے مرکزی دفتر میں کوئز پروگرام کے بعد پرچم کشائی کا پروگرام منعقد ہوا وائس چئیرمین بلدیہ شرقی نے منتخب نمائندگان اور افسران کے ہمراہ پرچم کشائی کے بعد ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔

Top