ڈی ایم سی سینٹرل کاخواتین کیلئے بچت بازارلگانے کافیصلہ

dmc centralکراچی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سینٹرل اورکری ایٹو مارکیٹنگ کارمضان المبارک میں خواتین کے لئے بچت بازارلگانے کافیصلہ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایم سی سینٹرل رمضان المبارک میں بچت بازارلگائے گی،خواتین کے لئے یہ بچت بازارنارتھ ناظم آبادبلاک اے بارہ دری میں لگایاجائے گا، خواتین بچت بازار15رمضان المبارک سے آغازہوگاجب کہ یہ 25رمضان المبارک تک جاری رہے گا،بچت بازارکے اوقات کارشام پانچ بجے سے رات 12بجے تک ہوں گے، ذرائع کے مطابق اس بچت بازارمیں گروسری آئٹمز، گارمنٹس، جیولری، شوز،ہینڈبیگز،بچوں کے آئٹمز،ہوم اپلائنسزمصنوعات سمیت کے اسٹالزلگائے جائیں گے، جورعایتی داموں پرفروخت کی جائیںگے،ذرائع کے مطابق بچت بازارمیں گفٹ ہیمپرزبھی تقسیم کیے جائیں گےجب کہ بمپرانعام قرعہ اندازی میں دیاجائے گا۔

Top