چیئرمین بلدیہ شرقی کالائنزایریا پارک گرین بیلٹ کادورہ

15-07-2017-2کراچی گرین بیلٹ خداداد کالونی میں نوتعمیر شدہ پارک کا چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اچانک دورہ کر کے تفصیلی معائینہ کیا اس موقع پر علاقہ مکینوں نے انہیں پارک کے حوالے سے شکایات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پارک میں علاقہ مکینوں کو تفریحی سہولیات کے بجائے نشہ کرنے والے افراد یہاں آ کر ہلہ گْلا مچاتے ہیں جس سے لوگوں نے پارک میں آنا کم کر دیا ہے جبکہ پارک میں سہولیات کی بھی کمی ہے جسے دور کیا جائے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے خداداد کے مکینوں کی شکایات کو بغور سنا اور فوری طور پر متعلقہ علاقے کے ایس ایچ او کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کا کہا جبکہ ڈائریکٹر پارک اقبال شیخ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پارک میں عملہ متعین کر کے اس کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے پودوں اور جھولوں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں انہوں نے محکمہ ایم اینڈ ای کو ہدایت کی کہ پارک کی حدود میں جہاں بھی روشنی کی کمی ہے اسے دورکر کے لائٹس نصب کی جائیں، انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پارک شہریوں کی صحت مندانہ تفریحی کا سبب ہوتے ہیں اور اگر انکو غلط طریقے سے استعمال کیا گیا تو کاروائی عمل میں لائیں گے انہوں نے فوری طور پر پارک کی بہتری برقرار رکھنے کیلئے کمیٹی کے قیام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سلسلے میں عمل درآمد کو بلا تعطل یقینی بنایا جائے، دورے کے دوران انکے ہمراہ یوسی 11 کی وائس چئیر پرسن آسیہ باجی بھی موجود تھیں.

Top