یوم علی کے سلسلے میں بلدیہ شرقی کے انتظامات مکمل

04-06-2018.JPGaکراچی بلدیہ شرقی نے یوم علی کے مرکزی جلوس و مجالس کے حوالے سے نشتر پارک، جلوس کی گزرگاہوں پر بلدیاتی انتظامات تکمیل کی جانب گامزن ہیں ، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوسی 11 خداداد کالونی اور لائینز ایریا کا تفصیلی دورہ کیا اور بلدیاتی خدمات کے حوالے سے جائزہ لینے کے ساتھ مجالس و جلوس کی گزرگاہوں پر صفاء ستھرائ، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں، تجاوزات و دیگر بلدیاتی امور کا جائزہ لیا گیا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ یوم علی کے موقع پر عزاداران کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے جلوس کے راستے بلدیاتی خدمات سے آراستہ ہوں جبکہ تجاوزات نظر آتے ہی فورا اٹھالی جائیں افسران یوم علی تک بلدیاتی خدمات کے حوالے سے جائزہ لیں بالخصوص نشتر پارک کے اندر پانی، واش رومز سمیت دیگر سہولیات کو مکمل طور پر بہتر رکھا جائے اس سلسلے میں ابھی بھی کمی بیشی ہو تو اسے دور کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں، یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے مرکزی جلوس کے راستے میں بلدیہ شرقی کی جانب سے استقبالیہ و طبی کیمپ لگایا جائیگا کوشاں ہیں کہ چاہے کوء موقع کیوں نہ ہو شہریوں کی خدمت میں بلدیہ شرقی اپنا کردار ادا کرتی رہے، دورے کے دوران انکے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجنئیر طارق مغل ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ، ڈائریکٹر زاہد بن خلیل و دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے.

Top