عبداللہ گبول گوٹھ میں پانی ناپید،ٹینکرمافیا کی چاندی

rsz_water-tanker1 (1)کراچی عبداللہ گبول گوٹھ میں پانی ناپید،گوٹھ کے مکین پریشان ،تفصیلات کے مطابق گلشن معمارکے قریب قائم عبداللہ گبول گوٹھ میں طویل عرصے سے پینے کا پانی ناپید ہےجس کے باعث مکین پریشان ہیں ، ذرائع کے مطابق علاقے میں پانی کی کچھ لائنیں ڈال دی گئی ہیں مگر انہیں مکمل نہیں کیا گیاہے،جس کے باعث تاحال پانی عنقا ہے،دوسری جانب پانی کے لئے مکین مارے مارے پھر رہے ہیں،ٹینکر مافیا کی چاندی ہوچکی ہے،لوگوں کی پریشانی کودیکھتے ہوئے پانی کاایک ٹینکر5,5ہزارروپے میں فروخت کیاجارہاہے،جو مکینوں کی قوت خریدسے باہرہے، گوٹھ میں سڑکیں بھی طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں،مکینوںنے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عبداللہ گبول گوٹھ کی حالت زارپررحم کھائیں اورپانی کی لائنوںکی تنصیب کاکام مکمل کراکے پانی کھولیں تاکہ مکین سکون کاسانس لے سکیں۔

Top