ڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن DMC گلبرگ معطل،انکوائری شروع

tti 2کراچی مہتاب جہاں کوڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن DMCگلبرگ زون کے عہدے سے معطل کردیاگیا،باخبرذرائع کے مطابق مہتاب جہاں کے خلاف کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوان کے خلاف تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔واضح رہے کہ مہتاب جہاں صدرمعلمہ ٹی ٹی آئی کالج گلبرگ بھی رہ چکی ہیں، ان کے خلاف یہ الزام ابھی زیرغورنہیں آیا ہے کہ وہ پلاٹ نمبرST-10جس پرکالج اوررابعہ بصری اسکول موجود ہے ، اس میں خود بھی غیرقانونی طورپرگزشتہ پندرہ سال سے اب تک رہائش پزیر ہیں جب کہ ان کاگریڈ17ہےاورگریڈ17کاکوئی افسرسرکاری عمارت میں رہائش رکھنے کاحق دارنہیں ہے،واضح رہے کہ قانونی طورپرسرکاری عمارت میں صرف گریڈون اورٹوکاچوکیدار(دن اوررات کیلئے)ہی سرکاری عمارت میں رہائش اختیارکرسکتا ہے۔مزیدبرآں یہ کہ اس عمارت کے گیس اوربجلی کی مد میں لاکھوں کے بل بھی واجبات الاداہیں۔

Top