عوام کوقلت آب سے نجات دلانے کیلئے سرگرم ہیں،کامران اختر

9-8-17cکراچی بلدیہ زون میں رہائش پزیر عوام کو قلت آب سے نجات دلانے کیلئے حق پرست نمائندے ہر سطح پر جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کامران اختر نے رکن صوبائی اسمبلی شازیہ جاوید اور یوسی چیئرمین کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن پمپنگ اسٹیشن کا معائینہ کرتے ہوئے کیا رکن اسمبلی کامران اختر نے پمپنگ اسٹیشن پر موجود واٹر بورڈ کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں فراہمی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پمپنگ اسٹیشنوں پر موجود مشینری اور آلات کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے جنریٹرکی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ بجلی کے تعطل کے باعث کسی بھی علاقے میں پانی کی فراہمی متاثر نا ہو جبکہ رکن اسمبلی شازیہ جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں مگر واٹر بورڈ کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن میں پانی کا جو شیڈول نافذ ہے وہ یہاں آباد لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے لہذا واٹر بورڈکے ذمہ داران فراہمی آب کے شیڈول پر نظرثانی کرکے نیا شیڈول نافذ کریں

Top