عوامی شکایات،واٹراینڈسیوریج بورڈ کے افسران کوطلب کرلیا

20-4-2017 aکراچی ضلع کورنگی میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی شکایات پر چیئر مین بلدیہ کورنگی برہم،عوامی شکایات پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کا اجلاس طلب کرلیا ،واٹر اینڈسیوریج بورڈ ضلع کورنگی کے مقامی افسران کو شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زوزنز میں بلا تعطل پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شدید گرمی کے موسم میں پینے کے پانی کی فراہمی میں تعطل نے عوامی زندگی کو شدید اذیت میں مبتلا کررکھا ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز میں پینے کے پانی کی ترسیلی نظام کو درست اور سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہا کہ بلدیہ کورنگی فراہمی و نکاسی آب کا نظام اپنی زیر انتظام نہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل کو مد نظر رکھنے کے ساتھ اپنے ترقیاتی منصوبوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کورنگی کی حدود میں بوسیدہ اور ناکارہ سیوریج لائنوں کو تبدیل کرکے نئی لائنوں کی تنصیب کو یقینی بنا رہے ہیں سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر بلدیاتی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہے انہوںنے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی علاقائی سطح پر فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کریں تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ علاقائی سطح پر پینے کے پانی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنا کر ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے

Top