کورنگی،نجی اسکول غیر قانونی قراردے کرگرادیاگیا

demolish mqmکراچی کے ڈی اے نے غیر قانونی تجاوزات قرار دیتے ہوئے نجی اسکول کو منہدم کردیا۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام دستاویزات ہونے کے باوجود پولیس کی سرپرستی میں اسکول کو گرایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے کورنگی کراسنگ میں قائم آئیڈیل پبلک اسکول کو منہدم کردیا۔ اسکول انتظامیہ کے مطابق مہندم ہونے والے اسکول میں 200 بچے زیر تعلیم ہیں ۔ جن کے ماہانہ ٹیسٹ جاری تھے،اسکول انتظامیہ نے کے ڈی اے پر الزام عائد کیا ہے کہ بغیر نوٹس اسکول کو گرایا گیا۔ ہمارے پاس ملکیت کی تمام دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں ۔ اسکول پرنسپل کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی پولیس کی نگرانی میں کی گئی۔دوسری جانب ڈائریکٹر کے ڈی اے جمیل احمد بلوچ نے انوکھی منطق اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مسمار کی گئی جگہ پر اسکول نہیں تھا ۔ آج قبضہ مافیا نے کرائے پر لائے بچوں کو بٹھا کر ان سے احتجاج کرایا ہے۔ کے ڈی اے ڈائریکٹر جمیل احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ چائنا کٹنگ کے خلاف پورے شہر میں کارروائی کررہے ہیں۔ اسکول کے منہدم ہونے پر متاثرہ طلبہ نے احتجاج کیا ۔ اس احتجاج میں ٹیچرز بھی شامل تھیں

Top