ضلع کورنگی میں جشن آزادی کی شاندارتیاریاں جاری

12-8-2017 cکراچی ضلع کورنگی میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں جاری بلدیہ کورنگی کے تحت سرکاری عمارتوں پر برقی قمقموں سے چراغاں قوم پرچم کی بہار ،چیئر مین سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی تحت جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں پرچم کشائی اور بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں میں تقاریب کا انعقاد ،محکمہ ایجوکیشن بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے میگا ایونٹ 13اگست کو ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی میں منعقد کیا جائیگا جس میں میئر کراچی وسیم اختر شرکت کرینگے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی اور یوسیز چیئر مین اور علاقہ معززین کے ہمراہ ملیر ماڈل زون میںحرمین چورنگی پر پرچم کشائی کی اس موقع پر پاکستان کی ترقی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے منایا جائیگا ۔یوم آزادی پر مرکزی تقریب کورنگی زون میں منعقد کیا جائیگا جہاں صبح 9بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی اور علاقہ معززین اور یوسیز چیئر مین کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا جائیگا ۔

Top