چیئرمین بلدیہ کورنگی کارفاہ عام میں سیوریج مسائل کانوٹس

12-10-2017کراچی شاہ فیصل زون یونین کمیٹی 13رفاہ عام کے علاقے باغ ملیر میں سیوریج کے بڑھتے مسائل کا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقہ پہنچ کر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامہ ذمہ دران کو اور بلدیہ کورنگی کے افسران کو طلب کرلیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج مسائل سے سڑکوں اور گلیوں میں جہاں گندے پانی کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں سڑکیں اور گلیوں سیوریج کے پانی سے تباہی کا شکار ہیں ،سیوریج مسائل پر قابو نہ پایا گیا تو انفرا سٹریکچر تباہ و برباد ہوجائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل زون یوسی 13رفاہ میں سیوریج سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اچانک دورے کے موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں سیوریج کے بڑھتے مسائل کی وجہ سے عوامی شدید اضطراب میں مبتلا ہیں سیوریج کے ناقص نظام کی وجہ سے تعمیراتی منصوبے تباہ اور بلدیاتی انتظامات میں دشواریاں حائل ہیں انہوںنے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام سے مطالبہ کیا گلیوں اور محلوں کی سطح پر سیوریج کے ناقص اور ناکاری لائنوں کو تبدیل کرکے سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے تاکہ سیوریج کے مسائل سے عوام کو نجات حاصل ہوسکے

Top