بلدیہ کورنگی کاصفائی،روشنی کے انتظامات بہتربنانے کاآغاز

11-11-2017کراچی چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے گلیوں اور محلوں کے ساتھ اہم شاہراہوں ،فلائی اوورز اور پلوں پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات اور دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا عبادت ،درسگاہوں ،فلائی اوورز ،پلوں اور آمد و رفت کے راستوں سے تجاوزات اور روکاٹوں کو ختم کیا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضانے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو سربراہان کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی خدمات کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ برداشت نہیں کروں گا تمام محکمے عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کریں اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر درپیش بلدیاتی مسائل کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ گلی کوچوں کے ساتھ اہم شاہراہوں پر صفائی وستھرائی ،سرسبز صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا کر روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا نا اولین ترجیحی ہے

Top