بلدیہ کورنگی،اسکائی لفٹروین کو مرمت کے بعدآن روڈ کردیا

12-1-2018aکراچی چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر محکمہ ایم اینڈ ای ناکارہ مشنریوں کو آن روڈ کرنے کے حوالے سے متحرک ،محکمہ الیکٹریکل کے زیر استعمال اسکائی لفٹر وین کو تعمیر و مرمت کے بعد آن روڈ کردیا گیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عوامی خدمت کے ساتھ ادارے کو مستحکم بنا نے کے لئے کوشاں ہیں اسکائی لفٹر وین آن روڈ ہونے کے بعد ضلع حدود میں اسٹریٹس لائٹس کی درستگی اور روشن ماحول کو یقینی بنا یا جاسکے گا ،بلدیہ کورنگی اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر جہاں ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں وہیں ادارے میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے زیر استعمال ناکارہ مشنریوں اور گاڑیوں کو محدود وسائل کے ذریعے قابل استعمال بنا یا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے میونسپل کمشنر جی ایم کھو کھر کے ہمراہ ایم اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کورنگی کی جانب سے بلدیہ کورنگی کے زیر استعمال اسکائی لفٹر وین کو تعمیر ومرمت کے بعد آن روڈ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر XENایم اینڈ ای نثار سومرو ،کونسل آفیسر ارشاد احمد یونین کمیٹیز کے نمائندے بھی موجود تھے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ علاقائی ترقی اور اور عوام کو بنیادی علاقائی مسائل سے نجات دلا نا ہمارا عزم ہے اور انشا اللہ عوامی خدمت کے سچے جذبے کے ساتھ ضلع کورنگی میں مثالی ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ۔

Top