کورنگی،اندرونی گلیوں کی پیوربلاک سے تعمیرکاکام تیز

3-2-2018کراچی چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا متعلقہ محکمہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں اندرونی گلیوں کی پیور بلاک سے تعمیر کا کام تیز،ضلع کورنگی میں ترقی کا جال بچھا کر عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ضلع کورنگی کو ترقی سے ہمکنار کیا جائیگاان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین وائس چیئر مین اور کونسلرز کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے اندرونی گلیوں کی پیور بلاک سے تعمیر کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ،عوامی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے ضلع کورنگی کے تمام یونین کونسل میں تعمیر و ترقی اور بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا انشا اللہ ہمارے اقدامات کے ثمرات بہت جلد عوام محسوس کرینگے دورے کے موقع پر ملیر ماڈل زون کے علاقے پاک کوثر ٹائون میں بلدیہ کورنگی کے تحت سیوریج مسائل کے حل پر علاقہ مکینوں نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا

Top