ضلع کورنگی میں کھیل کے میدانوں کوآبادکیاجائیگا،نیئررضا

8-2-2018کراچی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ کھیلوں کو فروغ اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے ضلع کورنگی کو صحت مند سرگرمیوں اور روشنی اور امن کا گہوارا بنا یا جائیگا ،علاقائی ترقی اور بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ کے حوالے سے اپنی ترجیحات پر عملدرآمد کے ساتھ ہم اپنے نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سید نیئر رضا نے یوتھ کمیٹی بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے ملیر میں منعقدہ کرکٹ میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرانہوںنے کھلاڑیوں اور منتظمین میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی ۔چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی اولین ترجیح تھی کہ ہم کھیلوں کی سرپرستی اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے حصول کو یقینی بنا ئیں مگر لاتعداد علاقائی مسائل جو کہ ہمارے لئے چیلنج کی حیثیت اختیار کرگیا جس کہ وجہ سے ہم ڈسٹرکٹ اولمپکس کے انعقاد کو یقینی بنا سکے انشا اللہ اسپورٹس آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کی باہمی مشاورت کے ساتھ ضلع کورنگی میں ڈسٹرکٹ اولمپکس کا انعقاد کیا جائیگا

Top