ماڈل موڑتاRCD گرائونڈ تک سڑکوں اورگلیوں کی تعمیرشروع

8-3-2018aکراچی چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،ماڈل کالونی مین شاہراہ ماڈل موڑ تا آرسی ڈی گرائونڈ سعود آباد تک سڑک کی تعمیرکے ساتھ ماڈل کالونی کی اندرونی گلیوں کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ۔شاہراہ اور گلیوں کی تعمیر علاقہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے نیئر رضا کی کاوشوں سے ایم کیو ایم پاکستان نے پورا کردیا ،علاقہ مکینوں نے پورے ماڈل کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان ،میئر کراچی اور چیئر مین بلدیہ کورنگی کے حق میں اظہار تشکر کے حوالے سے خیر مقدمی بینرز آویزاں کردیئے ۔ماڈل کالونی میں تعمیر و ترقی کے آغاز پر علاقہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا کر ضلع کورنگی میں شہری اور دیہی تفریق کا خاتمہ کرینگے ،ہمیں محدود وسائل اور لاتعداد مسائل درپیش ہے مگر ہم اور ہماری یونین کمیٹیز کے نمائندے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کی جدو جہد میں شب ورز مصروف ہیں اور انشا اللہ عوام کے تعاون سے ہم ضلع کورنگی سے مسائل کا خاتمہ اور بتدریج تمام علاقوں کو ترقی سے ہمکنار کرینگے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے نمائندوں کے ہمراہ ماڈل کالونی سمیت ملیر ماڈل زون کی مختلف یونین کمیٹیز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر جاری تعمیر و ترقی اور بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا

Top