تنقید کرنے والوں سے کوئی سروکارنہیں ہے،نیئررضا

13-4-2018bکراچی چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا اپنی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل سمجھتے ہیں وسائل محدود جذبے لا محدود کے جذبے کے تحت کام کرنے آئے ہیں تنقید کرنے والوں سے کوئی سروکار نہیں ہے جن کو کوئی کام نہیں ہوتا وہ صرف تنقید ہی کرتے ہیں۔ہم کام کرنے والے لوگ ہیں پہلے کام کرتے ہیں پھر اعلان کرتے ہیں۔Fسائو تھ فیز 3ایریا کا مسئلہ بہت پرانا ہے یہاں یہ حال تھا کہ سیوریج کی وجہ سے لوگوں نے کا روبار کرنا چھوڑ دیا تھا اس اہم مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ذرائع سے سیوریج کے مسئلے کو حل کر کے نئی سڑک ڈالی جارہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوتاہی نہیں کرتے ۔انہوں نے اس موقع پر عوام کی جانب سے پانی نہ ہونے کی شکایت پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملیر میں پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے واٹر بورڈ اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کرنے کو تیار ہی نہیں ہے ۔لیکن چونکہ عوام پریشان ہیں اس لئے کوشش کریں گے کہ وقتی طور پراس مسئلے کے حل کے لئے اس علاقے میںکچھ جگہوں پر بورنگ کر واکے ہینڈ پمپ لگوا دیئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی ملیر ماڈل زون یوسی5ایف سائو تھ فیز 3ایریامیںاندرونی سڑک کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے اس موقع پر مزید کہا کہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پچھلے 1½سال کے مختصر عرصے میں جو کام کئے ہیں وہ غیر منتخب نمائندوں کے آٹھ سالہ دور میں نہیں ہوئے ہیں

Top