پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے،احمرعلی

10-8-2018کراچی وائس چیئر مین بلدیہ کورنگی سیداحمر علی کی صدارت میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اور کورنگی سے تعلق رکھنے والے یونین کمیٹیز کے چیئر مینوں کا مشترکہ اجلاس یونین کمیٹیز کے نمائندوں نے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج کے ناقص نظام کے حوالے سے مسائل کے انبار لگا دیئے ،عوامی نمائندوں نے کہاکہ علاقہ عوام پانی خصوصاً سیوریج مسائل کی وجہ سے شدید اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوامی مسائل پر توجہ دینے سے قاصر ہے وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور علاقائی سطح پر سیوریج کا مثالی نظام قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ہم عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے

Top