کچرا کنڈیوں میں کچرا جمع نہ ہونے دیا جائے،نیئررضا

12-9-2017کراچی چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کا محکمہ صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر یونین کمیٹیز کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے نظام کی بہتر کے ساتھ کچرا کنڈیوں اور لفٹنگ اسٹیشنوں میں کچرا جمع نہیں ہونے دیا جائے ،ضلع کورنگی میں صاف ستھرا سرسبز صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کروں گا کسی بھی یونین کمیٹی میں عدم صفائی و ستھرائی پر مقامی ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا اعلان ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے رکن صوبائی اسمبلی وقار شاہ کے ہمراہ یونین کمیٹی37قیوم آباد کا اچانک دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیاتی کورنگی کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی کو ایک ہفتے میں ضلع کورنگی کی تمام یونین کمیٹیز میں گلیوں محلوں ،عبادت گاہوں ،درس گاہوں اور اور تجارتی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فرائض میں غفلت اور لاپروائی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Top