قائم مقام چیئرمین کاسائٹ میں ماڈل پارک کامعائنہ

04-06-18.JPGdکراچی بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے ساتھ تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارکس کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے تمام تر موجود وسائل کو استعمال میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار قائمقام چیئرمین عزیز اللہ آفریدی نے میٹروول یوسی 4 سائٹ زون میں موجودماڈل پارک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین ، ڈائریکٹر پارکس اور دیگر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے یوسی چیئرمین نے قائمقام چیئرمین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میں موجود ماڈل پارک میں خواتین نوجوانوں اور بچوں کوتفریحی اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جھولوںکی فراہمی اور روشنی کی صورتحال کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے قائمقام چیئرمین نے یوسی چیئرمین کو یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا ماڈل پارک میں کاموں کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں گے

Top