انفرااسٹرکچرکوبہتربنارہے ہیں، سلمان عبداللہ مراد

12-1-2018 bکراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ انفراء اسٹرکچر کو بتدریج بہتر بنارہے ہیں مین شاہراہوں پر دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اہلیان ومعززین علاقہ مسائل کی نشاندہی کرنے میں ہماری رہنمائی کرے مل جل کر علاقے کو مثالی صورت دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میمن گوٹھ میں خستہ حال روڈ کی دوبارہ تعمیر پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،پرچیز آفیسر نبیل بلوچ،ڈائریکٹر اسپورٹس عبد القیوم بلوچ ،وائس چئیرمین غلام حسین چنہ موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ میمن گوٹھ کی عوام کا دیرانہ مطالبہ تھا کہ متعلقہ روڈ کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے جس کو حکومت سندھ کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی بدولت فوری طور پر شروع کیا گیا ہے جس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے

Top