لوگ نجی سطح پربھی شانہ بشانہ کام کررہے ہیں،عبداللہ مراد

2-2-2018bکراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ہر کام کو نیک نیتی سے انجام دینے کا ثمر ہے کہ سرکاری سطح کے علاوہ پرائیوٹ سیکٹر کے افراد بھی ضلع کونسل میں نئی جدت لانے کے لئے ہمارے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں یہی وہ روح تھی جو ہم اہلیان میں پھونکنا چاہتے تھے اب سرکاری سر پرستی کے علاوہ بھی نجی سطع پر اسکیموں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے جو خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن کونسل سردار جام عبد الکریم جوکھیو کے ہمراہ میمن گوٹھ میں کریسنٹ گرامر اسکول سوشل ڈویلپمنٹ اسپورٹس گالا کی پر وقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا پروگرام میں رکن کونسل ابو بکر میمن ،بشیر میمن ،رمضان میمن ،اسکول کے استاتذہ طلباء طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کیں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلوز پیش کیئے اورجمناسٹک کا شاندار مظاہرہ کیا

Top