ضلع کونسل،یوسی اللہ فیھائی میں واٹرسپلائی اسکیم کاافتتاح

13-3-2018کراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ پانی کی انسانی زندگی میں افادیت بہت اہم ہے اس کے بغیر حیات کا تصور نہیں ضلع کونسل کے وسیع وعریض رقبے پر واٹر بورڈ کی لائنوں سے فراہمی ممکن نہیں اس بناء پر بورنگ کے ذریعے اور جہاں زمین میں پانی نہیں وہاں واٹر ٹینکر سروس کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے ضلع کونسل کو ملک بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ان تمام امور پر آنے والے اخراجات کو اپنے وسائل سے کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل اللہ فیھائی میں چیف آفیسر مسر ور احمد میمن،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل،ایکسین ممتاز زرداری ،اراکین کونسل علی احمد جوکھیو،حسن مینگل کہ ہمراہ واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ انجنئیرفضل محمود گل نے چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم سے قریب وجوار کی کئی آبادیوں مستفید ہونگی چئیرمین کی ہدایت تھی کہ اسکیم کی رفتار کے ساتھ معیار کو بھی خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے جس کی بناء پر آج سہولیات سے آراستہ اسکیم عوام کے سامنے پیش ہے چئیرمین نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم ومحروم طبقے کی حمایت کی ہے بلوچستان سے چئیرمین سینیٹ کاا نتخاب آصف علی زراداری اور بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب پالیسی کا تسلسل ہے انشا ء اللہ پیپلز پارٹی وفاق میں آکے تمام صوبوں کو مساوی حقوق دے گی ہم انہیں کے جیالے ہیں عوام کو بلا تفریق ورنگ ونسل ہر سہولت دینگے جس کے لئے سر گرم عمل ہیں

Top