چیئرمین ضلع کونسل کاتجاوزات اورٹریفک جام کیخلاف اجلاس

16-4-2018aکراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بڑھتا ہوا ٹریفک کا بہاؤگاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل پیدا کرتا ہے مگر سب سے اہم مسئلہ مین شاہراہوں کے اطراف میں تجاوزات کا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہونے کے ساتھ حادثات بھی پیش آتے ہیں ٹریفک پولیس اور ضلع انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا سب سے گمبھیر صورتحال نیشنل ہائے وی کی ہے جہاں قائد آباد سے گھگھر پھاٹک تک دونوں اطراف کے کئی مقامات پر تجاوزات قائم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک طاہر احمد نورانی سے بن قاسم آفس میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ایکسین عبد الغنی شیخ ،اراکین کونسل میر عباس ٹالپور،ابو بکر میمن ،عدنان آرائیںبھی موجود تھے ایس ایس پی ٹریفک نے انہیں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ حادثات کا باعث غیر قانونی ٹریفک اسٹینڈجو بغیر اشارے اچانک سڑک پر برآمد ہو کر حادثات کا باعث بنتے ہیں جس کو اپنی ٹیم کے ہمراہ کنٹرول کر رہا ہوں لیکن اس کا مستقل بنیادوں ہر حل کرنا ہو گا جس کے لئے مشترکہ کاوش کی اشد ضرورت ہے چئیرمین نے اس موقع پر کہا کہ ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر اقدام کے حامی ہیں حکومت سندھ کی جانب سے پورے شہر میں سٹرکوں کو وسیع کیا گیا تا کہ عوام بلا رکاوٹ اپنے امور انجام دے سکے مگرہیوی ویکل والے اپنے اسٹینڈ بنا کر کام کو خراب کر رہے ہیں اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر آپریشن کرنے کی حکمت عملی مرتب کر رہی ہے جس کے نتائج مثالی ہو نگے کیونکہ حکومت سندھ کا ہر محکمہ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے ضلع کونسل کے ہر علاقے میں ٹریفک پولیس کے مشترکہ تعاون سے آمدورفت میں درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا

Top