یونین کونسل جام مراد علی میں واٹرسپلائی کاآغازکردیاگیا

16-4-2018کراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ہماری کاوشیں رنگ لارہی ہیں عوام کو دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے عوامی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے جس کو وقت کے ساتھ تیز کیا جارہا ہے پلاننگ کے بغیر کیے جانے والا کوئی بھی عمل دیرپا نہیں ہوتا ہماری ٹیم اسکیمز دینے سے پہلے وہاں کا جائزہ لے کر مکمل پلاننگ کر کے امور انجام دیتی ہے جس سے دیرپا فوائد حاصل کیے جاتے ہیں ملا عیسیٰ گوٹھ میں 15سالہ پانی کا طویل مسئلہ تھا جو ممبر کونسل جام عبد الکریم سے مشاورت کے بعد حل کر لیا گیا یہی وہ وژن ہے جو ہماری قیادت نے ہمیں دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل جام مراد علی میں واٹر سپلائی کا آغاز کرتے ہوئے کیا اس موقع،چیف آفیسر مسرور احمد میمن ، ڈسٹر کٹ انجنئیر فضل محمو د گل ،رکن کونسل ابو بکر میمن ،جان عالم جوکھیو،لالا اسلم بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بدولت جس طرح سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے اس سے مخالفین کو ڈر ہے کہ پورے پاکستان کی عوام جنرل الیکشن میں پارٹی کے حق میں فیصلہ نہ دیدے میری مخالفین سے درخواست ہے کہ وہ اب پریشان نہ ہوں جب چڑیا چگ گئی کھیت.

Top