جشن آزادی شایان شان طورپر منائیں گے،سلمان مراد

10-8-2018cکراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں یکم اگست تا چودہ اگست تک روزانہ کی بنیاد پر ہر یونین کونسل میں پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے آزادی کا جشن منانے کا اصل مقصد نونہالوں میں آزادی کی اہمیت کا احساس دلانا ہے جس کی تعمیر میں ہمارے بزرگوں نے 20 لاکھ افراد کی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے لئے آزادوطن حاصل کیا جہاں ہر شعبے میں بہتری لا رہے ہیں وہی تہواروں کو بھی نئی جدت اور لگن سے منا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بن قاسم آفس میں شجرہ کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وائس چئیرمین محمد رفیق جت ،چیف آفیسر مسرور احمد میمن ، ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، ڈائریکٹر سوشل ویلفئیرقیوم بلوچ،افسر مالیات خان محمد ملک ،ڈائریکٹر ایڈمن شریف شیخ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے

Top