سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹ ناقابل معافی ہے،سلمان مراد

12-9-2017 aکراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیں ذمے داری دی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر رکاوٹ کو دور کردیا جائے بلدیاتی سہولیات میں رکاوٹ چاہے کسی بھی انداز میں ڈالی جائے وہ نا قابل معافی جرم ہے اہلیان کو ان کی ضرورت کے عین مطابق سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر قدم اٹھایا جائے گا ان خیالات کا اظہا ر انہوں محکمہ جاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،ڈائریکٹر ایڈمن حاجی شریف شیخ ،ایکسین عبد الغنی شیخ ،شکیل میمن بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ انجئینرز اپنے اسکیمز پر کام شروع کرانے سے پہلے تمام علاقے کا خود جائزہ لیا کرے جس سے کام میں بہتری آئے گی کیونکہ ہمیں عوام کو ریلیف دینا ہے اور اس میں لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ہم اپنے محدود وسائل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے عملے کو اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانا پڑے گا کیونکہ جو قوم وقت کی قدر نہیں کرتی وہ پیچھے رہ جاتی ہے اراکین کونسل اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کے سبب ضلع کونسل سہولیات کے حوالے سے منفرد مقام حاصل کررہا ہے اپنے علاقے کی عوام کو ریلیف فراہم کرنا میرے فرائض کا حصہ ہے

Top