مختلف شاہراہوں پرٹریفک جام، آئی جی کانوٹس

traffic jamکراچی شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے کی اطلاعات کاآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لے لیاہے،ڈی آئی جی ٹریفک کو فوری اقدام اٹھانے کے احکام جاری کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تمام ایس ایس پیز ٹریفک زونز ٹریفک کی فوری روانی کو یقینی بنائیں،انہوںنے کہاکہ ٹریفک دباؤ سے متاثرہ سڑکوں پر پولیس افسران اور جوانوں کی ڈپلائمنٹ کی جائے۔متبادل روٹس اور انکی تشہیر کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ ٹریفک جام سے متاثرہ شاہراہوں پر متعلقہ تھانہ پولیس اور ٹریفک پولیس مشترکہ اقدامات اٹھائیں۔آئی جی سندھ نے کہاکہ شہریوں کے تحفظ کے لیئے ایسی سڑکوں پر خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

Top