ندی نالوں کی صفائی تسلسل سے جاری رکھاجائے،غلام فرید

15-07-17کراچی بلدیہ غربی میں رہائش پزیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے بلدیاتی افسران و عملہ تمام تر موجود وسائل کو بروئے کار لاکر سہولیات کی فراہمی کیلئے شب وروز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے کیماڑی زون میں جاری ندی نالوںکی صفائی اور نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کی منتقلی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے کہا کہ کیماڑی زون میں نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ندی نالوں کی صفائی کے کاموں کو بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرے و ملبے کی منتقلی کیلئے موجود ہلکی و بھاری مشینری اور گاڑیوں سے استفادہ حاصل کیا جائے صفائی ستھرائی کی صورتحال کی بہتری اور کچرے کی بروقت منتقلی کیلئے جاری کاموں میں مذید تیزی لائی جائے تمام یونین کونسلوں میں کچرہ کنڈیوں کی صفائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے

Top