عوام کوصاف ماحول فراہم کرنے کیلئے کام کیاجائے،غلام فرید

ghulam faridکراچی جشن آزادی کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس میں موجود بلدیاتی افسرا ن کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست سے قبل بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام اسکولوں ، کالجوں ، ہسپتالوں اور تفریحی مقامات پر صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل مکمل کرنے کیلئے تمام ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے تمام اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر صفائی ستھرائی کے بعد چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جائے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کے کاموں کے ساتھ ساتھ پارکس و پلے گراؤنڈز میں روشنی کے خصوصی انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے احکاما ت بھی دیئے اجلاس میں موجود افسران نے چاروں زونوں میں جشن آزادی کے حوالے سے کیلئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام اسکول ، کالجز اور ہسپتالوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا کام برق رفتاری سے جاری ہے

Top