عوام کوسہولتوںکی فراہمی اولین ترجیح ہے،وسیم مصطفیٰ

12-09-17 cکراچی بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ اسلام چوک اورنگی زون میں نکاسی آب کی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا رکن اسمبلی نے اسلام چوک میں نکاسی آب کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کا نظام خراب ہونے کی وجہ سے جہاں عوام کو آمد و رفت شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں گندگی کے باعث مکھی، مچھر اور دیگر وائرس کی بھی افزائش ہورہی ہے یہاں فوری طور سیوریج ڈال کر عوام کو اس اذیت سے چھٹکارہ دلایا جائے میونسپل کمشنر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسلام چوک پر نکاسی آب کے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نئی سیوریج لائن کی تنصیب کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں

Top