گرین بیلٹس کی صفائی پربھی توجہ دی جائے،غلام فرید

07-11-17کراچی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید کی ہدایت پر میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو نے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کامعائنہ کیا میونسپل  کمشنر نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پزیر عوام کو صاف ستھرائی اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چاروں زونوں میں موجود عملہ کے ذریعے تمام سٹرکوں و اندورنی گلیوں ،شاہراہوں کے ساتھ گرین بیلٹس کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے صفائی ستھرائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے جبکہ نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے

Top