سائٹ زون آفس بلڈنگ جلد مکمل کی جائے،علی حیدرشاہ

06-12-17کراچی سائٹ زون آفس بلڈنگ کے جاری تعمیراتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید علی حیدر شاہ نے سپرنٹنڈنگ انجینئر اور ایکسیئن سائٹ زون کے ہمراہ بلڈنگ کے جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا ایکسیئن نے بلڈنگ کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنٹریکٹر کو بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے جس کے باعث ملازمین اذیت کا شکار ہیں افسران و ملازمین کے مختلف مقامات پر بیٹھنے کی وجہ سے نہ صرف سہولیات کی فراہمی کا عمل متاثر ہورہا ہے بلکہ سائٹ زون میں رہائش پذیر عوام کو اپنے مسائل کیلئے افسران سے رابطہ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ ا نہیں سائٹ زون کے ملازمین اور یہاں رہائش پذیر عوام کی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے جسے دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے

Top