افسران وعملہ دفتری اوقات کارکی پابندی کریں،عزیزاللہ

06-06-18کراچی بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل تسلسل سے جاری رکھنے اور عوامی مسائل کے بروقت اذالہ کیلئے تمام افسران و عملہ دفتری اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیںان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غر بی کے مرکزی دفتر میں چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا قائمقام چیئرمین نے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کی بہتری اور دیگر جاری کاموں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگذ برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل میں مرتکب افسران و عملے کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بلدیہ غربی کے زیر انتظام ڈسپنسریوں میں ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر کو ڈسپنسریوں میں تمام ضروری ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات ہوئے کہا کہ تمام ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی اور آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں

Top