ہرفردکوسہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،اظہاراحمد

7-7-2018Aکراچی چیئرمین بلدیہ غربی اظہار احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ہر فرد کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سائٹ کے علاقہ میں واقع فوم کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے بلدیہ غر بی کی جانب سے کیئے جانے والے امداد ی کاموں کے معائینہ کے موقع پر کیا فیکٹری میں لگنے والی آگ پر رات گئے قابو پالیا گیا چیئرمین صاحب رات بھر متاثرہ فیکٹری کے مالکان و ملازمین کے ہمراہ موجود رہے اور ہنگامی اقدامات میں اپنا کردار ادا کیا محکمہ فائر برگیڈ کی جانب سے ماہرانہ انداز میں جس طرح آگ پر قابو پایا گیا وہ قابل تعریف ہے بلدیہ غربی کی جانب سے متاثرہ مقام پر پانی اور روشنی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر بلدیاتی امور کی فراہمی بھی جاری رکھی گئی اس موقع پر مختلف یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے جملہ افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Top