محنتی ملازمین کے مسائل ترجیحاحل کریں گے،اظہاراحمد

09-07-18aکراچی چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائمقام میونسپل کمشنر کے ہمراہ بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں محکمہ سنیٹیشن کے ڈرائیورز سے میٹنگ کے دوران کیا ڈرائیورز نے اپنے تحفظات سے چیئرمین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 1992 سے اب تک ڈرائیورز کی اپ گریڈیشن نہیں ہوئی اوور ٹائم بندہے اعزازیہ بھی نہیں مل رہا ہے میڈیکل کی بھی کوئی خاص سہولت حاصل نہیں ہے جو ڈرائیورز سالڈ ویسٹ کیلئے کام کررہے ہیںوہ تشویش میں مبتلا ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے واجبات کی ادائیگی کہا ں سے ہوگی ،اس موقع پر چیئرمین نے ڈرائیورز کو یقینی دیہانی کراتے ہوئے کہا ان کے تحفظات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی چیئرمین نے میٹنگ میں موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز کے مسائل پر خصوصی توجہ دے کر اوو ر ٹائم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے عید الاضحی پر ڈیوٹی دینے والے ڈرائیورز کو اعزازیہ کی ادائیگی کیلئے بھی فوری اقدامات کیئے جائیں جبکہ اپ گریڈیشن اور دیگر مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔

Top