لنک نالوں کوفوری صاف اورکورڈ کیاجائے،اظہارالدین

10.08.2018.jpddکراچی چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ یونین کونسلوں میں رہائش پزیر عوام کو بہترین بلدیہ سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیاتی افسران و عملہ بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین یوسی 21 ، بلدیاتی افسران اور علاقہ معززین کے ہمراہ یونین کونسل کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا چیئرمین نے یونین کونسل میں لنک نالوں کی صفائی اور انہیں فوری کورڈ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام علاقوں جہاں سیوریج لائینوں کی تبدیلی یا مرمت کی فوری ضرورت ہے ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں اقدامات کیئے جائیں جبکہ وائس چیئرمین اور علاقہ معززین کی نشاندہی پر یونین کونسل میں موجود ڈسپنسری کا بھی وزٹ کیا علاقہ معززین نے چیئرمین کو بتایا کہ ڈسپنسری کی عمارت کو مکمل ہوئے ایک عرصہ گذر گیا ہے مگر فعال نہ ہونے کے سبب منشیات کے عادی افراد نے اسے اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے علاقہ میں جرائم کی وارداتیں بڑھ جانے کی وجہ سے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں

Top