سپریم کورٹ،اشتہاری دیواروں  کوگرانے کاحکم

add on wall.JPGaکراچی سپریم کورٹ نے شہر میں اشتہاری دیواروں کو گرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ اشتہاری مقاصد کے لیے دیواریں بنانے پر پابندی عائد کردی۔نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں شہر میں اشتہاری دیواریں بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ شہر بھر خصوصاً کنٹونمنٹ بورڈز میں دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایف ٹی سی کے سامنے دیوار بنا کر شہر کی خوبصورتی کو ختم کردیا گیا ہے اور جگہ جگہ ایسی دیواریں بنائی جارہی ہیں۔چیف جسٹس نے دوران سماعت کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او کو طلب کیا اور استفسار کیاکہ بتائیں کس نے یہ دیواریں بنائیں؟سی ای او کراچی کنٹونمنٹ نے عدالت کو بتایا کہ بعض دیواریں دفاعی مقاصد کیلیے بنائی گئی ہیں البتہ کنٹونمنٹس نے اشتہاری کمپنیوں کونوٹس جاری کردیا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نوٹس سے کچھ نہیں ہوگا کارروائی کریں۔عدالت نے شارع فیصل سمیت تمام شاہراہوں سے اشتہاری دیواروں کو گرانے کا حکم دے دیا اور اس حوالے سے 10 روز میں رپورٹ بھی طلب کرلی۔عدالت نےآ ئندہ اشتہاری مقاصد کے لیے دیواریں قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کردی۔

Top