اشتعال انگیزتقاریر،پولیس نے چالان جمع نہیں کرایا

farooq starکراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی جانب سے چالان جمع نہیں کرایا گیا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چھ تفتیشی افسران کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔سماعت کے موقع پر فاروق ستار اور عامر خان عدالت میں پیش نہ ہوئے، اس موقع پرفاروق ستارنے فاروق نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ، جسے منظور کرلیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پولیس حکام کو کیس سے متعلق حتمی چالان پیش کرنےکا حکم دیا ہے ۔اس سے قبل بیس جنوری کو ہونے والی سماعت کے موقع پر متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایم کیو ایم رہنما ریحان ہاشمی عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے

Top