کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرسے متعلق فیصلے کی وضاحت

buildingکراچی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرسے متعلق عدالتی فیصلے کی وضاحت کی درخواست نمٹادی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ جن علاقوں میں2منزلہ عمارت یااس سے زائدپرپابندی ہے وہ برقراررہے گی۔نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اعلیٰ عدلیہ کے بنچ نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق عدالت فیصلے کی وضاحت کی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پورے شہرمیں 6منزلہ عمارت کی اجازت دے دیں توشہرجنگل بن جائے گا،6منزلہ عمارت کی اجازت کاکوئی غلط مطلب نہ لے۔عدالت نے کہا کہ ہم نے کوئی قانون نہیں بنایا،صرف پابندی لگائی ہے،مخصوص رہائشی اور تجارتی علاقوں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں پرپابندی برقرار رہے گی۔

Top