منی لانڈرنگ کیس،شعیب شیخ کی عدم پیشی پرجج برہم

SHOAIBSHEIKHBOL320x180کراچی منی لانڈرنگ کیس میں ملزم شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہیں کیا گیا۔ایگزیکٹ کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا پرعدالت نے اظہار برہمی کیا۔ ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ کے خلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں سماعت ہوئی، شعیب شیخ کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ شعیب شیخ کی طبیعت خراب ہے سماعت ملتوی کردی جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے احکامات نظراندازکروں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم شعیب شیخ کی پیشی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 17 مارچ تک ملتوی کردی۔وکیل نے کہا کہ جیل میں شعیب شیخ کی جان کوخطرہ ہے ۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مقدمہ پہلےجیل ٹرائل تھا ملزم شعیب شیخ وہاں بھی پیش نہیں ہورہےتھے،یہ تین سال سے تاخیری حربےاستعمال کررہے ہیں۔عدالت نے ملزم شعیب شیخ کوہرحال میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Top