توہین عدالت،مرادعلی شاہ کو جواب داخل کرانے کاحکم

murad ali shah bکراچی سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہےنجی چینل کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پولیس رولز پر عمل درآمد نہ کرانے پر وزیر اعلی سندھ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں درخواست گزاروں کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو بھی توہین عدالت کی درخواست مین فریق بنایا گیا۔جس پر عدالت نے درخواست گزاروں کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست میں فریق بنانے پر چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں بیس فروری تک تفصیلی جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ عدالت میں بیریسٹر فیصل صدیقی ودیگر کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں‫ موقف اپنایا گیا تھا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اسکی کابینہ نے پولیس رولز بنانے کے لئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرایاجبکہ عدالت نے حکومت سندھ کو پولیس رولز وضع کرنے کی ہدایت کی تھی

Top