کوئی شخص پولیس ایکٹ چیلنج نہیں کرسکتا،ایڈووکیٹ جنرل

sindh highcourtکراچی ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت کوئی شخص پولیس ایکٹ کو چیلنج نہیں کرسکتا،سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی کو عہدے سے ہٹانے اور پولیس ایکٹ کے خلاف درخواستیں جمع کرائی گئیں ایڈووکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ایکٹ میں ترمیم کا اختیار آئین نے صوبوں کو دے رکھا ہے۔ اگر صوبے کے پاس کردہ قانون سے اگر وفاق مطمئن نہیں تو یہ معاملہ ہائی کورٹ نہیں بلکہ سپریم کورٹ سننے کا اختیار رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے معاملات مشترکہ مفادات کونسل بھیجے جاسکتے ہیں۔ جس پر عدالت نے استفسار کیا اگر کوئی فرد اس قانون سے متاثر ہوتو ایسی صورت میں کیا ہوگا؟ کیا ایسی صورت میں وہ شہری عدالت سے رجوع نہیں کرسکتا؟

Top