نیاسندھ احتساب آرڈیننس سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

sind hight courtکراچی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل نے صوبائی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے نئے سندھ احتساب آرڈیننس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے سندھ میں نافذ کیے گئے نئے قانون کو چیلنج کرنے کے لیے عدالت عالیہ میں علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کیں۔بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے سندھ نیب آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر وفاق اور صوبائی حکومت کو 16 اگست تک کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔ایم کیو ایم کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے درخواست جمع کرائی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نئے قانون کا مقصد برسراقتدار جماعت کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنا ہے جبکہ وفاقی قانون کو ختم کرکے صوبائی قانون لانا آئین کی بنیادی اسکیم کے خلاف ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھیجے گئے مراسلے میں حکم جاری کیا گیا کہ نیب اب سندھ کے کسی بھی محکمے میں کارروائی نہیں کرسکتا۔مراسلے میں مزید کہا گیا تھا کہ صوبے میں اب نیب کا کوئی کردار نہیں رہا۔

Top