سندھ حکومت کانیب قانون کی منسوخی پرنظرثانی کافیصلہ

295220-SindhHighCourtکراچی سندھ حکومت نے صوبے سے نیب قانون کی منسوخی پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی چینل کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ قانون میں تبدیلی کا اختیار صوبائی اسمبلی کو حاصل ہےتفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبے سے نیب کے خاتمے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرپی ٹی آئی، ایم کیو ایم، فنکشنل لیگ کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر ہی ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ مجھے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ہدایت ملی ہے کہ سندھ حکومت نے نیب قانون کی صوبے میں منسوخی پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا عدالت ابھی کوئی فیصلہ صادر نہ کریں،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ نیب قانون میں ترمیم کا اختیار صوبائی حکومت کو حاصل ہے، جس کے لئے مشاورت شروع کردی گئی ہے،جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی استدعا پر سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے جبکہ نیب کو ہدایت کہ ہے کہ کوئی بھی فیصلہ آنے تک صوبے میں کام جاری رکھا جائے

Top