گرفتارجعلی ڈاکٹرعائشہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

lady in jailکراچی جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے گرفتار کی گئی جعلی ڈاکٹر عائشہ کو 26 مارچ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔نجی چینل کے مطابق شہر قائد کی مقامی عدالت میں پولیس نے ملزمہ کو پیش کیا اور 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کردیا، تاہم عدالت نے کہا کہ اگر پولیس چاہے تو ملزمہ سے جیل میں 3 دن تک تفتیش کر سکتی ہے۔عدالت میں پیشی کے دوران پولیس نے بتایا کہ عائشہ کو جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے کچھ سامان بھی برآمد کیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ ایک سال سے گائنی وارڈ میں کام کر رہی تھی اور اس پر بچوں کے اغوا کا بھی الزام تھا، جس پر عدالت نے ملزمہ عائشہ کو 26 مارچ تک جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ منگل 13 مارچ کی صبح پولیس نے جناح ہسپتال کے گائینی وارڈ سے جعلی ڈاکٹر عائشہ کو گرفتار کیا تھا۔

Top