بنگلے کی آرائش کے چکرمیں سیشن جج ملازمت سے برطرف

295220-SindhHighCourtکراچی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سیشن جج اعجاز خاصخیلی کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ سیشن جج اعجاز خاصخیلی نے حیدر آباد میں ایک سرکاری بنگلہ اپنے لئے الاٹ کرایا تھا جبکہ ہائیکورٹ نےان کو گھربھی دے دیا تھا۔ سیشن جج نے بنگلے کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز جاری کرنے کے احکام دئیے اور تاخیر پر کمشنر حیدر آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔ جس پر کمشنر حیدرآباد نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو معاملہ سے آگاہ کیا۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سیشن جج اظہار وجوہ کے نوٹس پر مطمئن نہیں کرسکا لہٰذا برطرف کردیاگیا۔

Top