کے ڈی اے ملازمین کوآج ہی تنخواہیں اداکرنے کاحکم

supreme courtکراچی کے ڈی اے کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سپریم کورٹ کے سخت نوٹس کے بعد ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ملازمین کو آج ہی چیک دینے کا اعلان کر دیا۔نجی چینل کے مطابق کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔سماعت کے دوران جسٹس گلزار نے 98 ملازمین کی کے ڈی اے میں واپسی اور انہیں تنخواہ ادا نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے پیر تک تنخواہیں ادا کرنے کا بیان مسترد کردیا۔جسٹس گلزار نے حکم دیا کہ ملازمین کی تنخواہیں پیر کے بجائے آج ہی ادا کی جائیں۔

Top