نقیب اللہ قتل کیس،راو انوار کی درخواست ضمانت دائر

rao anwarکراچی نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق سینئرایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کردہ درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ 13 جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران راؤ انوار جائے وقوع پر موجود نہیں تھے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نقیب اللہ کیس کے چالان اور مشترکہ تحقیقات ٹیم (جے آئی ٹی) کی تحقیقات اور جیو فینسنگ میں تضاد ہے، لہٰذا راؤ انوار کی ضمانت منظور کی جائے۔سابق ایس ایس پی ملیر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے 14 مئی کے لیے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیا، نقیب اللہ کیس کی سماعت بھی اسی روز ہوگی۔گزشتہ روز پولیس نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں راؤ انوار اور دیگر ملزمان کے خلاف عبوری چالان جمع کرایا تھا۔ایک موقر اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے راؤ انوار اور دیگر ملزمان کے خلاف یہ چالان نقیب اللہ محسود اور 3 متاثرین پر غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے متعلق بنائے گئے مقدمے میں جمع کرایا گیا تھا۔یاد رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، سابق ڈی ایس پی قمر احمد شیخ اور دیگر 10 مفرور ملزمان پر نقیب اللہ محسود اور دیگر 3 افراد کے قتل کے بعد ان پر غیر قانونی اسلحہ اور دستی بم کا جعلی کیس پر بنانے پر دوسرا مقدمہ درج کیا گیا تھا

Top