پراسکیوٹرتبدیل کیاجائے،والد نقیب کی آئی جی کودرخواست

father naqeeb ullah mahsoodکراچی نقیب اللہ کے والد نے آئی جی سندھ اور پراسکیوٹر جنرل سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیس کے پراسکیوٹر کو تبدیل کیا جائے، اور ہر سماعت پر تفتیشی افسر کی حاضری یقینی بنایا جائے۔ نجی چینل کے مطابق گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی تھی اورعدالت نے راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کا فیصلہ 10 جولائی کو سنایا جائے گا جب کہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو آج جیو فینسنگ رپورٹ پر دلائل کے لیے طلب کیا تھا۔پولیس مقابلے سے متعلق پولیس کی جیوفینسنگ رپورٹ پر فریقین کےدلائل مکمل ہوئے ہیں۔ تاہم مقتول نقیب اللہ کے والد نے وکیلِ استغاثہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جب کہ مدعی کے وکیل نے کیس کے تفتیشی افسراور پراسکیوٹر کے خلاف عدالت میں درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ راؤ انوار کے وکیل کا کہنا تھا کہ راؤانوار مقابلے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، اور وہ مقابلے کے بعد پریس کانفرنس کے لیے پہنچے تھے۔

Top